عارف علوی کے مواخذے کا فیصلہ

Written by on April 27, 2022

اتحادی حکومت نے عید الفطر کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے بتایا ہے کہ صدر علوی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور عید کے بعد ان کے خلاف ایک مضبوط کیس سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 

محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ صدر علوی دو مرتبہ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان دونوں خلاف ورزیوں کے نوٹس پیش کیے جائیں گے۔ صدر علوی کی دونوں بار آئین کی خلاف ورزی کو ملک کی ہائی کورٹس نے مسترد کیا اور انہیں آئین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا۔ بیرسٹر رانجھا کا کہنا تھا کہ ”ماضی میں لوگ آئین کی خلاف ورزی کرکے بچ جاتے تھے۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔“


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist