میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو دعا زہرہ کیسے 18 کی ہو گی ، والد دعا زہرہ

Written by on April 26, 2022

 کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کے ویڈیو پیغام کے منظرعام پر آنے کے بعد لڑکی کے والد  نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ بچی پر دباؤ ڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے ، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو یہ کیسے 18 کی ہو گئی ۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے بچی کو بلیک میل کیا جا رہا ہو ، جس مولانا کے نکاح پڑھانے کا کہا جا رہا ہے  وہ کہتے ہیں انہون نے نکاح پڑھایا ہی نہیں ، میری درخواست ہے کہ بچی کو کراچی لایا جائے ، چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل  اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا کہ  میں نےاپنی پسندسےظہیراحمدسےشادی کی ، میرےگھروالےزبردستی میری شادی کسی اورسےکرواناچاہتےتھے ، گھروالےمجھےمارتےپیٹتےتھے،کسی نےمجھے اغوانہیں کیا۔

دعا زہرہ نے مزید کہا کہ  اپنی مرضی سےگھرسےآئی ہوں کوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی، گھروالوں نےمیری عمرغلط بتائی ،میری عمر18سال ہے، خدارا!مجھےتنگ نہ کیاجائے،شوہرکےساتھ بہت خوش ہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist