تیل پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر غور، لیکن اس اقدام سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوں گی؟ نئی پریشانی

Written by on April 24, 2022

وزارت خزانہ اور پٹرولیم ڈویژن تیل کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر غور کر رہی ہیں جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 20روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھاتی تو اسے مئی اور جون کے مہینوں کے لیے سبسڈی کی مد میں 96ارب روپے دینے پڑیں گے، جو حکومت برداشت نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی طرف سے ڈیزل کی قیمت 119روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت ساڑھے 83روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے یہ سمری مسترد کر دی تھی۔ تاہم اب پٹرولیم ڈویژن اس فیصلے کو ریورس کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں یکساں 20روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کے بعد گاہے بگاہے قیمتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے بتدریج سبسڈی ختم کی جائے گی اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہوتی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist