پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے 3جوان شہید

Written by on April 23, 2022

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3جوان شہید ہو گئے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیر ستان دیواگرمیں پیش آیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردو ں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں میں  استعمال ہونے پر شدید مزمت کی گئی  اور افغان حکومت  سے مطالبہ کیا گیا کہ  دہشتگردوں کو ایسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،بہادر جوانوں  کی قربانیاں ہمارے عزائم کو مضبوط کرتی ہیں ۔شہید ہونے والوں میں حوالدار تیمور،نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist