’عمران خان نے جو پاکستان کا حشر کیاہے اس شخص کو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے “

Written by on April 23, 2022

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کا جو حشر کیا، اس شخص کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے، یہ شخص کون سی مٹی کا بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کھڑی کی لیکن عمران خان نے زمیں بوس کر دی، ریاست مدینہ کا نام لے کر ظلم اور زیادتی کی، عمران خان کسی بات کو نہیں مانتے، نہ آئین، نہ قانون اور نہ پارلیمنٹ کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد قانونی طریقے سے آئی ہے تو اسے مانو، نہ ماننے کی وجہ سے سپریم کورٹ کو فیصلہ دینا پڑا۔

 نواز شریف نے صدر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا آپ ملک کے صدر ہیں، کیسے اپنے فرائض ادا نہیں کریں گے؟ کیسے حلف نہیں لیں گے؟ جب تک جمہوریت اور نظریے کی آخری فتح نہیں ہو گی، ہم لڑتے رہیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist