چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا عدالتی تاریخ میں غیر معمولی اقدام، اب ہر کوئی کارروائی براہ راست دیکھ سکے گا لیکن کیسے ؟ جانئے

Written by on April 22, 2022

پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کیاہے جس کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے چیف جسٹس کی عدالت میں سسٹم نصب کر دیا گیاہے ، آج سے عدالتی کارروائی کو ٹرائل کے طور پر محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا ، ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھی جا سکے گی ۔جو بھی کیسز عدالت میں چل رہے ہوں گے اس کی تفصیل ویب سائٹ پر آرہی ہو گی ،اس کے علاوہ ہر چیز براہ راست دیکھی جا سکے گی ۔ چیف جسٹس نے کورٹ رپورٹرز سے بھی تجاویز طلب کی ہیں کہ ٹرائل کے بعد اسے عوامی کیسے کیا جا سکتاہے ، اور اس میں کون سی چیزیں مد نظر رکھنی ہوں گی ، وکلاءباڈیز سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں قاسم سوری کے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا لیکن درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عدالت نے خارج کر دی ، درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق ، جسٹس نے سماعت کی ،درخواست ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist