امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاری فورم میں شرکت

Written by on April 22, 2022

 ریاست ہاۓ متحدہ امریکہ کی لاہور میں تعینات قائم مقام قونصل جنرل کیتھلین جبلسکو نے پاکستان اور کرغزستان کے 150 سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندگان کے ساتھ لاہور میں منعقدہ تجارتی اور سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی۔ اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے تجارتی مواقع پیدا کرنا، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات کی حوصلہ افزائی کرنا،  سرکاری اور نجی شعبے کے متعلقین کے درمیان روابط کو فروغ دینا، اور نئے کاروباری و سرمایہ کاری مواقع متعارف کرانا تھا تاکہ دونوں ممالک کی  سماجی اور اقتصادی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ 

    اس فورم کا انعقاد امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی  )یوایس ایڈ( کے پروجیکٹ پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی، وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان )ٹی ڈی اے پی(  اور پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان  کے سفارت خانے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پاکستان میں کرغزستان کے سفیر توتوئیف اولان بیک اسانکولووچ اور ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی شہزاد احمد خان راجپوت نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

قائم مقام قونصل جنرل جبلسکو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ “یوایس ایڈ کی پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی کے توسط سے امریکہ پاکستانی تجارتی حجم کو بہتر بنانے اور بالخصوص وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ تجارتی فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت، تجارتی نمائشوں اور کاروباری فورمز کے انعقاد، دوطرفہ تجارت اور شراکت میں سہولت فراہم کرنے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے بارے میں آگاہی بڑھا کر پاکستانی اور وسطی ایشیائی کاروبار کےفروغ میں معاونت فراہم کرتا ہے” ۔

 قونصل جنرل جبیلیسکو نے مزید کہا کہ اس سال امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں- اس دوران کئی شعبوں میں ہماری شراکت داری بڑھی ہے۔ اور ہم اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور خطے میں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کے منتظر ہیں۔ 

جمہوریہ کرغزستان کے 45 رکنی وفد نے اسلام آباد اور لاہور میں دو تجارتی اور سرمایہ کاری فورمز میں شرکت کے لیے19-22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا۔ شرکاء نے خطے میں اقتصادی تعلقات کو فروغ  دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اس فورم میں 150 سے زائد سرکاری اور نجی شعبے کے متعلقین نے شرکت کی جن میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور فری اکنامک زونز کے نمائندگان،  تاجر، صنعتی یونین، تجارتی انجمن، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، پاکستان اور کرغزستان کے سرمایہ کار اور تاجر شامل تھے۔ 

یوایس ایڈ پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی ایک سات سالہ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد پاکستان کے تجارتی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ اس کے اہم مقاصد میں سے ایک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist