اے این پی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

Written by on April 19, 2022

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی کا کہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کرتآویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔

خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور آج 36 رکنی کابینہ نے حلف اٹھانا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist