“کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں” شہزاد اکبر کی روانگی کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اعلان کردیا

Written by on April 18, 2022

 سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر  دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد اب ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کہا کہ کسی بھی فلائٹ پر ملک سے باہر جاسکتا ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اعلان کیا تھا لیکن بعد میں موقف اپنایا تھا کہ ملک میں رہ کر عمران خان کا دفاع کریں گے، کہیں نہیں جارہے لیکن سٹاپ لسٹ سے عدالت کے ذریعے نام نکلوانے کے بعد ایک با ر پھر ان کا تازہ موقف سامنے آیا۔ 

ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہبازگل نے لکھا کہ ” وہ جو کہتے تھے کہ میں ملک سے بھاگ جاؤں گا ، ان کو خبر کروں کہ اس وقت عدالت کے حکم پر میرا نام کسی لسٹ میں نہیں اور کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں۔ انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وفاداری ہمارے خون میں ہے۔  انشاللہ ، اللہ ہمت دے تو عمران خان کے ساتھ  پہلے سے زیادہ ڈٹ کر کھڑا ہوں گا “۔

اس سے پہلے نجی ٹی وی نیوز کے مطابق شہزاد اکبر  ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز ای کے  615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کی حکومت کے گرتے ہی شہزاد اکبر و دیگر رہنماؤں کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا جس پر شہزاد اکبر نے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر و دیگر رہنماؤں کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist