چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست، پولیس نے میڈیکل کرانے کا کہہ دیا

Written by on April 17, 2022

 گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تشدد سے چودھری پرویز الٰہی کا بازو مبینہ طور پر ٹوٹ گیا جس کے  اندراج مقدمہ کیلئے  درخواست دی گئی تو پولیس نے انہیں میڈیکل کرانے کا کہہ دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  چودھری  پرویز الٰہی نے خود پر ہونے والے تشدد کے خلاف قلعہ گجر سنگھ پولیس سٹیشن میں درخواست دی ، تھانے کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو میڈیکل کرانے کیلئے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔

 نیوز کے مطابق جمع کرائی گئی درخواست میں چودھری پرویز الٰہی نے مؤقف اختیار کیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کا متفقہ امیدوار ہوں، وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئےاور ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے، حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو، آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 200 سے 300 مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو گئے۔ پولیس ملازمین نے داخل ہوتے ہی ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا، حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے لے کر رانا مشہود نے مجھ پر وار کیااور ان کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist