چلاس کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی ، مریم اورنگزیب

Written by on April 17, 2022

 مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلاس کےعوام کوان کی دہلیزپرعلاج کی بہترین سہولیات میسرہوں گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے  دیا مر بھاشا ڈیم تعمیراتی سائٹ کادورہ  کیا   ، اس دوران انہوں نے  چلاس کےشہریوں کیلئےعلاج،ادویات فراہمی کیلئے ہسپتال کےقیام کی ہدایت کی ،  علاقےکےعوام کوعلاج کیلئےاسلام آبادکاسفرنہیں کرناپڑےگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ٹریفک کورواں رکھنے کیلئے بابو سر ٹاپ ٹنل سےمتعلق احکامات جاری کئے ہیں ،  دیامربھاشاڈیم کو 2029 کی  بجائے  2026 میں مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist