ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہوگی

Written by on April 16, 2022

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر ایاز صاد ق کی زیر صدارت ہو گاجس میں ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے سپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے سپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس میں نئے سپیکر کے حلف اورڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی۔ تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist