پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی

Written by on April 16, 2022

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو کراچی میں کل کے جلسے کی اجازت مل گئی ہے ،جلسے کیلئے این او سی ڈپٹی کمشنر شرقی نے جاری کیا ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے 20شرائط سے مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12تک ختم کرنا ہو گااو رتقاریر ملکی نظریات اور مذہب کیخلاف نہیں ہوں گی۔اجازت نامے میں درج کیا گیا ہے کہ جلسے میں اسلحے کا استعمال ممنوع ہو گااورجلسے کی داخلی سیکیورٹی جلسہ کرنے والوں کی ذمہ داری ہو گی۔

اجازت نامے میں درج شرائط کیساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist