وزیراعظم کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی مذمت

Written by on April 16, 2022

 وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد  اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر  حملہ قابل مذمت  اور پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ انسانی حقوق  کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ہم   فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ  عالمی برادری  لمحہ آگیا ہے کہ وہ  معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کرائے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist