عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑی 2 کروڑ کی لے کر 18 کروڑ روپے کی بیچ دی، ریکارڈ مل گیا ہے ، مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

Written by on April 16, 2022

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کے بعد ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالا سے برآمد ہوگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ کیا ہواجو تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچ دی ہے؟یہی وہ وزیرتھے جو پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو بیچنے کے چکر میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تو یہ کہتے تھے کہ ملکی مفاد میں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا، بھائی کیوں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا؟انہوں نے کہا کہ گھڑی،کف لنک اور انگوٹھی کی مالیت 14کروڑ تھی جبکہ کہ ان کو دو کروڑ جمع کروا کر حاصل کیا گیا اور پھر انہیں 18کروڑ میں بیچا گیا ہے۔ ان تمام چیزوں کے ریکارڈ نکال لیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو کہ جلد بنی گالہ سے برآمد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی۔چار سال کے دوران جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ بولا گیا ہے۔ملک کی معیشت تباہ ہوئی،ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔اب الحمداللہ عوام تمام ہتھکڑیوں سے آزاد ہو گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist