عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا ، سندھ پولیس نے سلامی پیش کی

Written by on April 16, 2022

عبدالستار ایدھی کی اہلیہ  بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، سندھ پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کراچی کی میمن مسجد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،وزیر اعلیٰ سندھ ،ایڈمنسٹرکراچی نے بھی بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کو سلامی پیش کی گئی ۔

بلقیس ایدھی  2014 سے دل  کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز افطاری سے کچھ دیر قبل وہ خالق حقیقی سے جا ملیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist