‘عمران خان نے فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت کے بعد شیریں مزاری کا رد عمل
Written by Prime FM92 on April 15, 2022
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں اور ریکارڈ پر لانا چاہتی ہوں کہ عمران خان نے سیاسی ڈیڈ لاک میں مصالحت کے سلسلے میں فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے اُس وقت کے وزیر دفاع کے ذریعے میٹنگ طلب کی جس میں ان کی جانب سے تین آپشن سامنے رکھے گئے۔شیریں مزاری نے سوال کیا کہ عمران خان کئی بار کہہ چکے تھے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے پھر عمران خان استعفے کا آپشن کیوں دیں گے؟ اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے عدم اعتماد کو صاف مسترد کردیا تھا ،، پھر وہ یہ آپشن سامنے کیوں رکھتے؟ یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے ۔