’اگر ادارے نیوٹرل رہے تو الیکشن تین مہینوں میں ہو جائیں گے‘ اینکر پرسن عمران خان کا دعویٰ

Written by on April 15, 2022

اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل رہے تو تین مہینوں میں الیکشن ہو جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت تگڑی نہیں ہے ،اگر ایک بھی اتحادی ادھر ادھر ہوا تو حکومت گر جائے گی ،ایسے میں اگر ادارے شہباز شریف کو نہ بچائیں تو جلدی الیکشن ہو جائیں گے ۔

نجی  ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ لیٹر گیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا ماننا تھا کہ یہ خط جعلی ہے ،آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ثابت ہو گیا کہ یہ جعلی خط نہیں تھا بلکہ اس کا وجود ہے۔عمران ریاض خان نے کہا کہ اب اس بات کو لے کر بحث ہو رہی ہے کہ سازش ہے یا نہیں ، یہ بات انکوائری کے بعد ثابت ہوگی کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist