شہباز شریف کی حکومت میں وزیر خزانہ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

Written by on April 14, 2022

 نئی حکومت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم مذاکرات سے قبل مفتاح اسماعیل کو ملک کانیا وزیرخزانہ منتخب کر لیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے بلومبرگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، جنہوں نے پیر کے روز وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، متوقع طور پر آئندہ 24گھنٹے کے اندر مفتاح اسماعیل کے علاوہ کابینہ کے باقی اراکین کا بھی اعلان کر دیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت تاحال اس غوروخوض میں ہے کہ وزارتیں اتحادیوں میں کس طرح تقسیم کی جائیں۔ تاہم مفتاح اسماعیل کے بارے میں بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ان کا نام بطور وزیرخزانہ فائنل ہو چکا ہے اور وہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ وہ 2017-18ء میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں بھی بطور وزیرخزانہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist