بیوروکریسی بلدیاتی اداروں کے فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے: کرنل (ر) مبشر جاوید

Written by on April 14, 2022

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سابق لارڈ میئر کرنل (ر)  مبشر جاوید نے کہا ہے کہ بیوروکریسی  بلدیاتی اداروں کے فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،  اس وقت پنجاب میں کوئی لوکل گورنمنٹ ایکٹ نہیں ہے۔بلدیاتی اداروں کو منتخب بلدیاتی نمائندے ہی بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں مثالی رمضان بازار لگائے گئے،  حکومت نے اس مد میں 40 کروڑ روپے دیئے جس میں سے 11 کروڑ روپے کی بچت کی۔سات کروڑ روپے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سبسڈی کی مد میں نقصان پورا کرنے کے لئے دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ادائیگیاں کیں کام خود چیک کرکے اور افسران کا پورا ریکارڈ دیکھ کر کیں ۔یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود تمام ادائیگیوں کو شفاف قرار دینا پڑا ۔سابق لارڈ میئر لاہور نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 اور آرڈیننس 2021 سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کہیں زیادہ بہتر ہے۔یہ حقیقت ہے کہ جن ملکوں میں بلدیاتی ادارے اور نظام مضبوط ہے وہاں قومی اور صوبائی حکومتیں پرسکون ہیں اور بہتر انداز میں قانون سازی کر رہی ہیں ۔

کرنل ر مبشر جاوید نے کہا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 502 محلہ کونسلوں کی تشکیل پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر کی۔اس سے انتظامی اخراجات بڑھیں گے۔حکومت کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں نہ ہی افرادی قوت دستیاب ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اربوں روپے کے فنڈز چھوڑ کر گئے جن کا بیوروکریسی اور افسر شاہی بے دریغ استعمال کر رہی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist