“صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں” شاہ محمود قریشی کا جلسے سے خطاب

Written by on April 13, 2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مخالفین کہتے تھے کہ الیکشن کراؤ، اب عمران خان کہتا ہے کہ میں الیکشن کیلئے تیار ہوں لیکن اب دم دبا کر چھپتے پھر رہے ہیں، صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں۔

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کو سب سے پہلے نریندر مودی نے مبارک باد دی، تم کشمیریوں کا خاک دفاع کرو گے، تم تو کشمیریوں کے قاتل کو ساڑھیاں بھجواتے ہو اور انہیں رائیونڈ بلاتے ہو، کیا یہ شریف سید علی گیلانی کیلئے بولے؟ عمران خان نے اس کو ہلالِ پاکستان دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب میرے خلاف اکٹھے ہوجائیں گے اور آج سب ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، انہیں عمران خان کا خوف اکٹھا کرتا ہے،  بلاول اور فضل الرحمان کے نظریات نہیں مفادات ملتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے ساڑھے تین سال پیپلز پارٹی کی مخالفت کی اور اب راتوں رات ان کی گود میں بیٹھ گئے، اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ سوال کراچی میں پوچھا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist