روس نے دوست ممالک کو تیل سستے داموں بیچنے کی پیشکش کر دی

Written by on April 13, 2022

یوکرین پر چڑھائی کرنے کے بعد  عالمی پابندیوں کی زد میں آنے والے روس نے اپنے دوست ممالک کو تیل سستے داموں بیچنے کی پیشکش کر دی ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق روس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دوست ممالک کو تیل ودیگر مصنوعات انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی آئی ہے  جبکہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist