بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے مشتاق غنی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

Written by on April 13, 2022

 خیبرپختونکوا کے بلدیاتی انتخابات  میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر  سپیکر صوبائی اسمبلی  مشتاق غنی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، مشتاق غنی کے وکیل  نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ    صدارتی آرڈیننس کےمطابق مشتاق غنی نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، صدارتی ریفرنس کو کسی نےچیلنج نہیں کیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیاانتخابات میں ضابطہ اخلاق کسی قانون کےتحت نہیں؟، ایک سیاسی جماعت ضابطہ اخلاق کونہیں مانتی؟، کل  کو کوئی  آرڈیننس جاری کر دے کہ اپوزیشن حصہ نہیں لےسکتی تو  پھر کیا ہو گا؟۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ  الیکشن کمیشن آئین اورقانون کےمطابق چلےگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist