کیا جوبائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا بیان آگیا

Written by on April 12, 2022

  امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ وہ یہ پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک خاتون صحافی نے جین ساکی  سے پاکستان کے حوالے سے سوال کیا۔ اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن  پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور سیکیورٹی  تعلقات ہیں۔  نئی حکومت کے بعد بھی دونوں ملکوں کے تعلقات جاری رہیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist