“حالات ایسے بنائے جا رہے ہیں جیسے آئین ہے ہی نہیں” چوہدری شجاعت حسین بھی بول پڑے

Written by on April 10, 2022

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات ایسے بنائے جا رہے ہیں جیسے ملک میں آئین ہی نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان محب وطن ہیں،  انہوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا علم اٹھا رکھا ہے۔

اپنے ایک بیان مین چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ   پوری  سیاسی قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرے ورنہ رجحان اتنا بڑھ جائے گا کہ الیکشن اصلاحات دھری کی دھری رہ جائیں گی، الیکشن کمیشن بھی اس حوالے سے اقدامات کرے اور شاید عدالت کو بھی ذمہ داری ادا کرنی پڑے۔ لوٹا کریسی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ہارس ٹریڈنگ کا بھی ذکر کیا، عمران خان آرٹیکل 63 اے پر بالکل درست موقف رکھتے ہیں، روپے کے لین دین کی جو روش شروع ہوچکی ہے یہ سب سے زیادہ خطرناک ہے، شروع میں ہزاروں لاکھوں کی، پھر کروڑوں  اور اب اربوں کی بات سنتے ہیں، خریدے ہوئے لوگ کس منہ سے ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist