” اس غیر آئینی کام میں آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوسکتے” قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر اسد قیصر کو جواب دے دیا
Written by Prime FM92 on April 10, 2022
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دے دیا۔سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن اور دیگر حکام شریک ہیں۔
نیوزکے مطابق سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر قومی اسمبلی کو آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے نے سپیکر اسد قیصر کو ووٹنگ کیلئے رضا مند کرلیا ہے ۔