آئین توڑنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دئیے گئے

Written by on April 10, 2022

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دئیے گئے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری نے سارے سٹاف کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچز کو  رات 10 بجے کھول دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے  سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کی جائے گی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ فوری سماعت کرے گی۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سپریم کورٹ کے دروازے  رات 12 بجے کھولنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist