سپریم کورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حرکت میں آگئے

Written by on April 7, 2022

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حرکت میں آگئے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل کی صبح 10بجے طلب کیا ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گااور جب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو جاتی تب تک اجلاس بھی ملتوی نہیں کیا جا سکتا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist