آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے پیغام جاری کردیا

Written by on April 6, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو تاریخی دورے میں شاندار اور سنسنی خیز کرکٹ کھیلنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان کے اندر اور باہرسپرٹ آف کرکٹ اور کھیل کی اقدار کو پروان چڑھایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان سے حسین یادیں لیے واپس اپنے گھر روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ پاکستان کے بڑے وکیل اور خیر سگالی کے سفیر بنیں گے۔

 پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے فاتح کا تعین سیریز کے آخری اوور میں ہوا جبکہ 

محدود طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی کاکردگی دیکھائی گئی اور سیریز میں دونوں طرف کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیلئے جس احترام کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل دید ہے ،دونوں ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیل کر پاکستان کے اندر اور باہر شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے ہیں ۔اس پر عالمی کرکٹ بھی ان کی شکرگزار ہے، بلاشبہ اس تاریخی سیریز کے انعقاد سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کے رتبہ میں بھی اضافہ ہواہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ فینز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں ٹیموں کی دل و جان سے حوصلہ افزائی کی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist