پہلا ٹیسٹ ،میزبان سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Written by on July 16, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس اچھا بولنگ اٹیک موجود ہے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا ڈیبیو کر رہے ہیں ،سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہیں ان کے علاوہ  کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی ،امام الحق ،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist