چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمایت کریں گے، شہباز گل کا اعلان

Written by on March 29, 2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ ق لیگ نے وزیر اعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان کا یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چوہدری پرویز الہٰی بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist