ووٹنگ کب ہوگی؟ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کردیا

Written by on March 29, 2022

 وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر  صدارت قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ اس موقع پر ارکان کی گنتی کی گئی تو ایوان میں 161 ارکان موجود تھے۔ ارکان کی گنتی کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے اجلاس جمعرات 31 مارچ کو شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

صحافی صابر شاکر کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے تین دن  بعد ووٹنگ ہوتی ہے۔ یعنی تین دن سے پہلے اور سات دن کے بعد ووٹنگ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ غالب امکان یہی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist