(ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ لیکن ایم کیو ایم کو کیا ملا؟ بڑی خبر آگئی

Written by on March 29, 2022

مسلم لیگ (ق) کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو بھی منا لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت ایم کیو ایم کو معاہدے کے مطابق ایک اوروزارت دے گی۔ایم کیوایم پاکستان کو بحری امورکی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  حکومت نے 10 منحرف ارکان کی واپسی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دی جائے گی۔ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے اپنا  استعفیٰ  وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist