شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی، اپوزیشن ارکان کی گنتی ہوئی تو کتنے موجود تھے؟

Written by on March 29, 2022

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک پیش ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن کے ارکان کی گنتی کی ہدایت کردی۔ تحریک عدم  اعتماد پر 146 ارکان کے دستخط ہیں ۔ کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے 68 ارکان کی حمایت درکار ہے تاہم اپوزیشن کے 161 ارکان اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist