چوہدری پرویز الٰہی کی آصف علی زرداری سے ملاقات

Written by on March 28, 2022

 پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

دونوں جماعتوں کے مابین تبادلہ خیال اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کا وفد ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے فوری بعد زرداری ہاؤس پہنچا تھا۔ اس سے قبل ن لیگ کے وفد کی ق لیگ کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist