” پہلا چیری بلاسم، ڈیزل دوسرا ، تیسرا بیماری، چوتھا بھگوڑا ہے”

Written by on March 28, 2022

وزیر اعظم عمران خان نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے ٹاپ رہنماؤں کے  ایسے نام لیے کہ رہنما سٹپٹا کر رہ جائیں۔

اپنے خطاب کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا  ہونے والے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ اس اپوزیشن میں ایک  چیری بلاسم ہےڈیزل دوسرا، تیسری بیماری اور چوتھا بھگوڑا ہے۔ان سب نے تنقید کی لیکن اللہ نے ہمیں اس بحران سے نکالا، جس وقت پوری دنیا تباہ ہو رہی تھی پاکستان نے 5.6 فیصد کی شرح سے ترقی کی جس پر اپوزیشن بھی حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ساڑھے تین سال میں کسی حکومت نے اس طرح کی پرفارمنس نہیں دی جیسی کارکردگی  ان کی حکومت نے دکھائی ہے۔ کورونا کے دوران پاکستان نے جو اقدامات کیے پوری دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے، ہم نے اپنے ملک  کو بھی بچایا اور اپنی معیشت کو بھی سنبھالا، اس وقت بر صغیر میں سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist