روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،یوکرین انٹیلی جنس سربراہ کا دعویٰ

Written by on March 28, 2022

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بوڈانوف کا کہنا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب ماسکو یوکرین میں ایک ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جو اس کے کنٹرول میں ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ  کے مطابق کیریلو بوڈانوف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس دراصل یوکرین کے اندر شمالی اور جنوبی کوریا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب یوکرین میں ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جسے وہ کنٹرول کر سکے ۔

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوکرین جلد ہی روسی قبضے میں موجود حصوں میں گوریلا کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملے سے پہلے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد تسلیم کر لیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist