’جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ان کو این آر او دے کر قوم پر ظلم کیا‘ وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

Written by on March 28, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے حکومت بچانے کے لیے شریف برادران کو این آر او دے کر قوم کے ساتھ ظلم کیا ۔

امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا ، اگر میری حکومت جاتی ہے تو جائے ،میری جان جاتی ہے تو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تین چوہے اکٹھے ہو کر ڈرامہ کر رہے ہیں کہ کسی طرح جنرل مشرف کی طرح عمران خان گھٹنے ٹیک کر ان کو این آر او دے دے ،انہیں جب موقع ملتا ہے ،حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے جو جرم کیا اس کی وجہ سے انہوں نے دس سال لوٹ مار کی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist