ڈیز ل کی درآمد کیلئے پریمیم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

Written by on March 27, 2022

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں ڈیز ل کی درآمد کیلئے پریمیم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ، پریمیم کی منظوری گندم کی کٹائی کے موسم میں ڈیز ل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دی گئی ہے ۔

یہ فیصلہ غیر مستحکم بین الاقوامی منڈی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ آئندہ تین مہینوں میں جس میں گندم کی کٹائی عروج پر ہو گی اور خطرہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈیز ل کی کمی ہو سکتی ہے  جس کیلئے ای سی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور واحد نکاتی ایجنڈے پر گفت وشنید کے بعد پاکستانی درآمد کنندگان سے وصول کیے جانے والے پریمیم میں 3ماہ یعنی اپریل سے جون کے لیے اضافے کی اجازت دے دی۔

انگریزی جریدے ڈان نیوز کے مطابق ایک سینئر سرکاری اہلکار نے کہا کہ ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی کمی نہیں ہونی چاہئے ،چاہے ڈیزل زیادہ پریمیم پر خریدیں ،کیونکہ زیادہ پریمیم کے اثر کے ایک حصے کو ریگولیٹر کے ذریعہ اندرون ملک ترسیل کیلئے کرایہ کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 4ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم کی ہیں اور پٹرول اور ڈیز ل پر پہلے ہی سبسڈی دے رہی ہے اور عوام کو بلا تعطل فراہمی کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist