سعودی عرب میں ہونیوالی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی

Written by on March 27, 2022

 سعودی عرب میں آئل فیسلٹی پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے باعث ریاست میں ہونے والی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دہشت گردی کی اس واردات کے بعد فارمولا ون ڈرائیورز کی طرف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈرائیورز اس معاملے پر فارمولا ون کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے چند گھنٹے قبل ہی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ ریس ہونے جا رہی ہے تاہم دہشت گردی کی اس کارروائی نے ایک بار پھر اسے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ریس کی تصدیق کرنے سے قبل فارمولا ون کی انتظامیہ کی طرف سے ڈرائیورز کو سیفٹی کی ضمانت دی گئی تھی۔تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر ڈرائیورز کو خوفزدہ کر دیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist