سعودی عرب کا سرحد پر بھی خواتین تعینات کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا دیا

Written by on March 26, 2022

سعودی عرب میں اب خواتین سرحدی محافظ  کے فرائض انجام دے سکیں گی، سعودی وزارت داخلہ نے خواتین سے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔خواتین کوقابلیت کی جانچ اورتربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی نیوز نے عرب میڈیا کے حوالےسے بتایا کہ سعودی عرب نے فروری 2021 میں خواتین کومسلح افواج میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔ سعودی خواتین سپاہیوں کے پہلے دستے نے ستمبر میں سعودی آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹرسے تربیت مکمل کی تھی۔ اس سے قبل مکہ اورمدینہ کے درمیان ٹرین سروس کے لئے بھی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز درخواست دے چکی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist