سعودی عرب میں واقع آئل ڈپو پر حوثی باغیوں کا حملہ

Written by on March 26, 2022

 سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع آئل ڈپو پر  حوثی باغیوں نے حملہ کردیاجس سے وہاں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ۔  یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ ون ریس کا آغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔

گراں پری کی کوریج کیلئے جدہ میں موجودہ اے پی کے ایک فوٹو جرنلسٹ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 40 منٹ پر فضا میں دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اٹھنا شروع ہوئے جو کہ 7 میل دور سے بھی دیکھے جاسکتے تھے۔حوثی باغیوں کے زیر انتظام چلائے جانے والے سیٹلائٹ ٹی وی چینل پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ باغیوں نے جدہ میں آرامکو کی تیل تنصبیب کو نشانہ بنایا۔سعودی گزٹ نے آرامکو کے جدہ ڈسٹریبیوشن اسٹیشن پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ حملے سے جدہ میں معمول کی سرگرمیوں پر کوئی اثر  نہیں پڑا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist