روس پر مغربی ممالک کی پابندیوں پر پاکستان کا موقف بھی آگیا، چینی وزارت خارجہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

Written by on March 25, 2022

 یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی و یورپی ممالک کی طرف سے روس پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ چین کی طرف سے پہلے ہی ایک سے زائد بار ان پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے اور اب چینی وزارت خارجہ کی طرف سے اس تشویش میں پاکستان کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”چین اور پاکستان کو یوکرین کے خلاف جنگ کے بعد روس پر عائد کی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کے اثرات کے پھیلاﺅ پر سخت تشویش لاحق ہے اور دونوں ممالک جنگ بندی اور بحران کے سفارتی حل پر زور دیتے ہیں۔“

 چینی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان پیر کے روز پاکستان میں ہونے والی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ ناقابل تقسیم سلامتی کے اصول کی بنیاد پر یوکرین کے مسئلے کا حقیقی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ کی اس ملاقات کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنے بیان میں روس پر لگائی جانے والی پابندیوں پر تشویش کا ذکر نہیں کیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist