تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ، حکومت تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے ، شیری رحمان

Written by on March 25, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے ، حکومت صرف تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ تحریک عدم اعتماد واضح طور پر کامیاب ہو چکی ہے  لیکن حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں ہیں ۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسمبلی کے حالات پر افسوس ہے ، اس وقت حکومت اور حکومت کی پوری پارٹی کہاں ہے ، یہ پریشان ہیں کہ اگر ان کے ممبران اسمبلی آئے تو وہ ان کے خلاف ہی نہ ہو جائیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist