وفاقی وزیر پیرا گلائیڈنگ کے دوران حادثے میں بال بال بچ گئے

Written by on March 24, 2022

 وفاقی  وزیر عمر  ایوب  ’یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول‘ کے موقع پر پیرا گلائیڈنگ  ٹیک  آف کے دوران  بال بال بچ گئے جس سے ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔

یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں عمر ایوب نے از خود پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی اور ٹیک آف کے دوران وہ پھسل گئے۔ واقعہ میں عمر ایوب کسی بڑے حادثے سے بچ گئے اور مجموعی طورپر محفوظ رہے  لیکن ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ٹیک آف کے دوران پیراموٹر کے انجن میں مسئلہ پیدا ہوا اور میں الحمدللہ بحفاظت لینڈ کر گیا، ایڈونچر سپورٹس میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے اور اس میں سنسنی خیزی کی ضرورت نہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist