وزیراعظم عمران خان نے” نیوٹرل ” والے بیان کی وضاحت کر دی

Written by on March 23, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا ، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائے سے روکنے کے تناظر میں کی ، فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے ، سیاست کیلئے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ، فوج کے ساتھ آج بھی تعلقات اچھے ہیں ، پاکستان آج فوج کی وجہ سے ہی بچا ہواہے , مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، فوج نہ ہوتی توملک کے3 ٹکڑے ہوجاتے.

صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ  چودھری نثارسے ملاقات ہوئی ہے، چودھری نثارسے 40 سال پراناتعلق ہے،  ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرا کارڈ سامنے آ ئے گا، اپوزیشن کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے ، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا ۔ اپوزیشن اپنے سارے کارڈز شو کر چکی ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دوں گا، کیا چوروں کے دباﺅ پر استعفیٰ دوں ، کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاﺅں گا ، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے ، ہار ماننے والا نہیں ہوں ، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں؟ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے، ، شہبازشریف جیسے بڑے مجرم کے ساتھ کیوں بیٹھوں میں ۔اتحادی 27 تاریخ کے جلسے کے بعد حکومت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے ، تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے , فضل الرحمان کےاب ٹیم سے باہرہونے کاوقت ہوگیاہے.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist