“کھجور کی پائیدار پیداوار” کے عنوان سے ابوظہبی میں ساتویں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Written by on March 22, 2022

ابوظہبی میں کھجور اور اس کی مصنوعات پر ساتویں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا عنوان  “کھجور کی پائیدار پیداوار”  تھا۔

 تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے 42 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی، جس میں پہلی بار سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ماہرین نے پاکستان کی نمائندگی کی،  سندھ زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو کی قیادت میں ڈاکٹر شہزور خاصخیلی اور ڈاکٹر آسیہ اکبر پنہور پر مشتمل ماہرین کے وفد نے پاکستان اور خاص طور پر سندھ میں پیدا ہونے والی کھجور اور اس کی مصنوعات پر تحقیقی مقالے پیش کئے۔

کانفرنس میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو نے ” موزاوتی اور اصیل کھجور کی فعال اور حسی خصوصیات” پر مقالہ پیش کیا، ڈاکٹر شہزور  گل خاصخیلی نے َ “سٹوریج کے مختلف درجہ حرارت کے دوران کھجور کے جیم کی تیاری اور معیار کا جائزہِ”  جبکہ ڈاکٹر آسیہ اکبر پنہور نے “خشک کھجور کے پاؤڈر سے افزودہ فزیکو کیمیکل اور آرگنولیپٹک خصوصیات والے بسکٹِ” پر اپنے مقالے پیش کئے۔

زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی اس نئی تحقیق میں مختلف ممالک کے ماہرین اور سرمایہ کاروں نے انڈسٹری سطح پر کھجور کے استعمال سے بسکٹ کی تیاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا، اور خاص طور پر ڈاکٹر آسیہ پنہور کی تحقیق کو سراہا اور اس ضمن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی طرف سے صنعتی سطح پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کو متعارف کرانے کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان روابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

کانفرنس میں دنیا کے 42 ممالک کے 475 ماہرین نے شرکت کی، جن میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کی گئی  مصنوعات کے بارے میں پیش کردہ مقالوں سمیت سندھ کی کھجور کی اجناس پر خاصی دلچسپی لی گئی اور انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز ایڈ ٹیکنالوجیز کے ماہرین کو سراہا گیا۔

دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے یونیورسٹی کے تینوں ماہرین کی جانب سے کامیاب مقالے پیش کرنے اور ملک اور یونیورسٹی کی باوقار نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist