کراچی کے ایئر پورٹ پر غیر ملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، دراصل کارگو ایریا میں کیا چیز بھر گئی تھی ؟ تحقیقات شروع

Written by on March 22, 2022

شہر قائد کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات کا آغازکر دیا گیاہے جس کے کارگو ایریا میں دھواں بھر گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 579دہلی سے دوحہ جارہی تھی کہ طیارے کے کارگو میں سموگ کی اطلاع پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔

سموگ کی وجہ سے مسافروں کے 2 بیگ متاثر ہوئے اورکنٹینر کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ اے اے آئی بی تمام پہلووں کی جانچ کر رہی ہے، ائیر وردننس نے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دی اور طیارہ بغیر مسافروں کے کراچی سے دوحہ روانہ کیا گیا۔

یاد رہے دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی ، پرواز میں12 کریوممبرز اور 283مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کےکارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

بحفاظت لینڈنگ کے بعد طیارے کوپارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لاو¿نج میں شفٹ کیا گیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist