او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کب کب ہوتا ہے اور اب کی بار یہ اجلاس انتہائی اہمیت کی حامل کیوں ؟

Written by on March 22, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے ۔ اس کونسل کے حوالے سے اہم معلومات آپ کی نذر  کرتے چلیں کہ  سال میں ایک مرتبہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال اور غور کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد ملک کی تشویشناک صورتحال اور سنگین انسانی بحران کے خدشے کے باعث پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو  اسلام آباد میں  ہی ہوا تھا اور اب3ماہ کے قلیل عرصے میں یہ اجلاس دوبارہ پاکستان میں ہو رہا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس پاکستان کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وہ اس طرح کہ  1974کی اسلامی سربراہی کانفرنس نے ذوالفقار علی بھٹو کو عالمی لیڈر بنا دیا تھا اب کی بار یہ موقع   وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ آیا ہے۔موجودہ حالات میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد پاکستان کیلئے انتہائی خوش کن اور معنی خیز ہے کیونکہ اس کانفرنس کے انعقاد  اور شاندار انتظامات کے باعث پاکستان کے سافٹ امیج دنیا کے  سامنے آیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist