شہباز گل کو عدالت نے طلب کرلیا

Written by on March 21, 2022

 مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کو پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار  کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 29 مارچ کو طلب کرلیا۔

فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان کی عدالت میں مقامی وکیل محمد عثمان ملک ایڈووکیٹ کی طرف سے دفعہ 22 اے اور 22 بی کے تحت رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔ پٹیشن میں شہباز گل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران رمیش کمار کو متعدد مرتبہ غلیظ گالیاں دی۔عدالت نے شہباز گل، ٹی وی اینکر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 29 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist